29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:8
گھی، تیل، دال، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمت میں اضافہ
آج نیوز - ملک بھر میں رمضان المبارک سے قبل ہی گھی، تیل، دالوں، سبزیوں اور پھلوں سمیت گوشت کی قیمتوں میں تیرہ فیصد تک اضافہ ہو گیا۔جولائی دوہزار گیارہ سے متعلق ریٹیل پرائس مانیٹر کے مطابق رمضان سے پہلے عام استعمال کی پچیس اشیاء کی قیمتوں میں تیرہ فیصد جبکہ سترہ اشیاء کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس مہینے ٹماٹر کی قیمت ایک سو ستاون فیصد بڑھ گئی جبکہ آلو اٹھارہ فیصد، مرغی کا گوشت اٹھارہ فیصد، انڈے تیرہ فیصد، ایل پی جی بارہ فیصد،پیاز پانچ فیصد، خورنی تیل چار فیصد، چینی اور آٹا دو دو فیصد فی کلو مہنگا ہوگیا تاہم کیلے کی قیمت میں گیارہ فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔ ریٹیل پرائس مانیٹر کی رپورٹ میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ستتر اضلاع میں سے ایک سو پینتالیس قصبوں میں فروخت کی گئی چھیالیس اشیاء کو شامل کیاگیا تھا۔ ٹماٹر کی قیمت جو جون میں بائیس روپے فی کلو تھی، جولائی میں بڑھ کر چھپن روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔