29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:53
ترکی کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان مستعفی
آج نیوز - ترکی کی اعلیٰ فوجی قیادت حکومت کے ساتھ کشیدگی کے سبب مستعفی ہوگئی۔ترکی کے آرمی چیف اسیک کوسینرسمیت بحریہ اورفضائیہ سربراہان نے حکومت کے ساتھ جاری کشیدگی کی وجہ سے استعفےٰ دیدئیے ہیں۔ حالیہ سالوں میں ترک اعلیٰ فوجی قیادت اوروزیراعظم طیب اردگان کے مابین بہت سے معاملات میں اختلافات پیدا ہوئے جوبالاخرتینوں اعلیٰ فوجی سربراہان کے استعفوں پر مستعفی ہوئے ہیں۔ ترکی کی سپریم ملٹری کونسل نے آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔