تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:25

ناٹنگھم ٹیسٹ:انگلینڈ221 رنزبناکر آؤٹ

آج نیوز - بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز اسٹورٹ براڈ نے انگلینڈ کو مکمل تباہی سے بچالیا۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں دو سو اکیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی بالرز نے کھیل کے آغاز سے ہی انگلش بالرز کو دباؤ میں رکھا۔ سات کے مجموعی اسکور پر ایلسٹر کک کو شرما نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ جوناتھن ٹراٹ بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور چار رنز بناکر سری سانتھ کا شکار بنے۔ کپتان اینڈریو اسٹراس اور کیون پیٹرسن نے تیسری وکٹ کے لئے پچاس رنز شراکت قائم کی۔ پیٹرسن انتیس رنز بناکر اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔ اسٹراس بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ ایک سو چوبیس رنز پر آٹھ وکٹیں گرنے کے بعد اسٹورٹ براڈ نے گریم سوان کے ہمراہ نویں وکٹ کیلئے تہتر رنز شراکت قائم کی۔ براڈ نے چونسٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو اکیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پروین کمار، ایشانتھ شرما اور سری سانتھ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بھارت پہلے دن کے کھیل کے اختتام پرایک وکٹ کے نقصان پرچوبیس رنز بنالئے تھے۔مکند کو صفر کے اسکور پر اینڈرسن نے پویلین رخصت کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.