30 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:42
کراچی :فائرنگ کے تازہ واقعات ، مزید پانچ افراد قتل
آج نیوز - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔ وکلاء کی ہلاکت کیخلاف کراچی سٹی اور ملیر کورٹس میں آج ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان۔ جبکہ آج صبح شاہ فیصل کالونی میں دو بوری بند لاشیں برآمد ہو ئی۔ رنچھوڑ لائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔گارڈن سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔ جبکہ ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ۔گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں دس افراد دہشت گردوں کا نشانہ بنے۔ مقتولین میں سندھ بار کے رکن اور مسلم لیگ نواز شریف لائرز فورم کے سربراہ فہیم ریاض صدیقی بھی شامل ہیں۔ فہیم ریاض صدیقی ساتھی وکیل محمد سلیم بھٹی کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ شاہراہ فیصل پر گورا قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں فہیم ریاض صدیقی اور محمد سلیم بھٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ رضویہ سوسائٹی، پنجاب کالونی اور کلا کوٹ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی۔ جن میں سے دو کو عمران اور فہیم الحق کے ناموں سے شناخت کیا گیا۔