تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:28

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ ،خاتون سمیت گیارہ افراد قتل

آج نیوز - کوئٹہ میں آج پھر ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت گیارہ افراد قتل کر دیئے۔ مشتعل افراد نے پانچ گاڑیاں اور کھوکھے جلادئے۔ پولیس کے مطابق آج صبح آٹھ بجے کے قریب ہزارہ ٹاوٴن سے شہر جانے والی سوزوکی پک اپ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔جس سے گاڑی میں موجود سید عامرخان ،حسن علی،علی رضا، علی محمد، بوستان علی ، لیاقت علی ، عبیداللہ، محمد ابراھیم، علی رضا ،سید عاقل شاہ اور ایک خاتون گل پری جان بحق ہوگئے۔جبکہ نادر ،داوٴد اور حلیمہ بی بی زخمی ہوئے۔فائرنگ کی زد میں آنے والا رکشہ ڈرائیور بھی موقع پر ہی چل بسا۔واقعے کے فوری بعد مشتعل افراد نے ٹائر جلاکر بروری روڈ بلاک کردیا۔مشعل افراد نے پتھراوٴ کیا اور بی ایم سی ہسپتال میں کھڑی تین گاڑیاں ، دو موٹر سائیکلیں اور سڑک کے کنارے رکھے کھوکھے جلادئے۔ پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پاڑٹی نے کل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ وحدت المسلمیں اور شیعہ علما کونسل نے سات روزہ اور تحفظ عزاداری کونسل نے چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.