1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:28
کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہیں ،رحمان ملک
آج نیوز - وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات افسوس ناک ہیں۔ شہر میں امن و امان کے لئے مزید ایف سی فراہم کررہے ہیں۔کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس کا نظام بہتر بنانے کی ضروت ہے۔ زائرین پر فائرنگ کرنے والے مسلمان نہیں۔ کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مزید ایف سی فراہم کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بلوچستان کے لیے اعلان کیے گئے پیکج کے بعد بلوچستان ملک کا سب سے امیر صوبہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے بتایا کہ اسلام آباد سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق الیاس گروپ سے ہے۔ دہشت گردوں نے وی آئی پیز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔