1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:28
قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری
آج نیوز - قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں ہونے والے نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، چاروں صوبائی دارلحکومتوں اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور رجسٹرارز شریک ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ عدلیہ کی آزادی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ججز کسی خوف یا رغبت کے بغیر فیصلے دیں۔ ہر فیصلے میں انصاف نظر آنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ میں کرپشن کی شکایات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں تاہم ضلعی عدالتوں کے عملے میں کرپشن کی شکایات اب بھی مل رہی ہیں۔ متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کرپشن روکنے کیلئے نظر رکھیں۔