تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:29

راولپنڈی :انجم عقیل فراڈ کیس ، انتیس افراد کے ریمانڈ میں توسیع

آج نیوز - راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شالیمار فرار کیس میں انجم عقیل سمیت انتیس افراد کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو اگست تک توسیع کر دی۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ملک محمد اکرم اعوان نے انجم عقیل اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ شالیمار سے فرار کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر سخت حفاظتی انتظامات میں انجم عقیل کو ساتھیوں کے ہمراہ بارہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد فاضل عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انجم عقیل کے وکیل شوکت صدیقی نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ انجم عقیل کا تھانہ شالیمار سے فرار ہونے میں کوئی تعلق نہیں لہٰذا اس کیس میں ان کی ضمانت منظور کی جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے انجم عقیل سمیت انتیس افراد کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو اگست تک توسیع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.