تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:29

لاہور :فنکاروں کے لئے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آج نیوز - مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے فنکاروں کی فلاح کے لئے قائم آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لئے دو کروڑ روپے وقف کرنے اور لاہور کی ایک سڑک کو معروف فلمی شاعر خواجہ پرویز مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔الحمرا آرٹس کونسل میں پروگرام ''ٹربیوٹ ٹو خواجہ پرویز'' میں خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور کی ایک اہم سڑک کو جلد خواجہ پرویز کے نام سے منسوب کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں دنیا سے رخصت ہونے والے چند فنکاروں کی کسمپرسی دیکھ کر انہوں نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکشمی چوک لاہور میں جلد ایک ''فلمی فوڈ سٹریٹ '' قائم کی جا رہی ہے جس میں نامور فلمی ستاروں کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔ تقریب میں فنکاروں نے گیت گا کر خواجہ پرویز مرحوم کو ٹریبیوٹ پیش کیا۔ جن فنکاروں نے اس میوزیکل تقریب میں گیت گائے ان میں انور رفیع،سارہ نسیم،ماہم،فریحہ پرویز،شازیہ منظور،عذرا جہاں،ندیم لونے والا اور نصیبو لعل شامل تھیں۔انجمن احباب ادب کی جانب سے منعقدہ تقریب ٹریبیوٹ ٹو خواجہ پرویز میں فنکاروں،ادیبوں،شاعروں،شوبز سے منسلک شخصیات اور شائقین کی بہت بڑی تعداد الحمرا ہال میں موجود تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.