تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:30

لاہور :دورہ زمبابوے ،کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

آج نیوز - دورہ زمبابوے کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پندرہ اگست سے لاہور میں شروع ہوگا۔زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے اعلان شدہ سولہ رکنی قومی ٹیم چودہ اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرے گی اور اگلے روز سے کیمپ میں چیف کوچ وقار یونس کی نگرانی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔کیمپ کے رمضان المبارک میں ہونے کی بنا پر شام کا سیشن افطاری کے بعد ہوا کریگا۔یہ کیمپ چوبیس اگست تک جاری رہے گا اور پھر قومی ٹیم ایک ٹیسٹ،تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئینٹی میچز کی سیریز کھیلنیکیلئے چھبیس اگست کو زمبابوے روانہ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.