1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:30
مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائیگا
آج نیوز - اسٹیٹ بینک کی جانب سے آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، ڈسکاؤنٹ ریٹ چودہ فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی اور ڈسکاؤنٹ ریٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بیشتر معاشی تجزیہ کاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ڈسکاؤنٹ ریٹ موجودہ سطح پر برقرار رہے گا ۔ جس کی اہم وجہ بڑھتا ہوا افراط زر اور ملک کی موجودہ امن و امان اور غیر یقینی سیایسی صورتحال کے سبب بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کے خدشات ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اور مقامی سطح پر معاشی سست روی کے ساتھ ساتھ حکومتی قرضوں اور مالیاتی خسارے میں اضافہ ،حکومت اور امریکہ کے درمیان کشیدہ تعلقات اور آئی ایم ایف کی جانب سے قسط میں تاخیر ایسے معاملات ہیں جن کا اثر آئندہ مانیٹری پالیسی پر دیکھا جائے گا۔