1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:30
یکم رمضان کو بینک بچت کھاتوں پر زکوة کاٹیں گے
آج نیوز - بینک یکم رمضان المبارک کو بچت کھاتوں میں موجود اکسٹھ ہزار تین سو چھتیس روپے پر زکوة کاٹیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بینک یکم رمضان کو ایسے بچت کھاتوں، جن میں اکسٹھ ہزار تین سو چھتیس روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہو، ڈھائی فیصد زکوٰة کاٹیں گے۔ تاہم کرنٹ اکاوٴنٹ یا ایسے کھاتے جن کے لئے کھاتے داروں نے زکوٰة کی کٹوتی سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جمع کروایا ہو، ان پر زکوٰة نہیں کاٹی جائے گی۔