1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:30
کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں
آج نیوز - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ سلامتی کونسل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ اس پر مالی اور سفری پابندیاں بھی عائدکی ہیں۔ تحریک کے امیر حکیم اللہ محسود کا نام پہلے ہی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ سلامتی کونسل میں برطانوی سفیرمارک لائل گرانٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر پابندیوں کے فیصلے کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان پر پابندیوں کے اقدام سے دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کی یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے۔تحریک طالبان پاکستان دہشت گردی کے درجنوں واقعات کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔