1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
پنجاب:مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
آج نیوز - لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز بارش کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا۔پنجاب کے متعدد شہروں میں تیز بارش ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطے سے مون سون سسٹم بتدریج ختم ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارشوں کا زور ٹوٹ گیا ہے، اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ ترمقامات کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سیلاب کے خطرے سے خبردار کرنے والے مرکز کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب کا ایک ریلا گزرنے کا امکان ہے۔