تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

کراچی:بدامنی کیخلاف امن ریلی

آج نیوز - کراچی میں امن کے قیام کیلئے ایم کیوایم، اے این پی، اورسنی تحریک،پیپلزپارٹی کی امن ریلی میں یکجا ہوگئیں۔ امن ریلی میں عوام کی بھرپورشرکت شہرمیں دہشتگردوں کے خلاف بھرپورریفرنڈم ثابت ہوا۔کراچی میں ہرشخص امن کا خواہاں ہے،رکشہ چلانے والے سے لیکرکروڑپتی تاجرتک ہرزبان،پرامن کراچی کیلئے دعاگوہے،سیاسی جماعتوں کی جانب سے الزام تراشیاں ترک کرکے مشترکہ امن ریلیاں نکالنا اہلیان کراچی کیلئے امید افزاء کوشش ہے،ایکسائزڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بھی قیام امن کیلئے جذبہ نمایاں نظرآیا،کلفٹن سے نکلنے والی یہ ریلی دوتلوارپرختم ہوئی۔ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں امن کی نشانی سفید پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ جس طرح آج یہاں تینوں جماعتوں نے یکجہتی کا ثبوت دیا ہے ایسا لگتا ہے کہ امن کی خواہش اس شہرکی حالات بہتربنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.