تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

وزیراعظم جنوبی پنجاب میں لسانی نفرت پھیلا رہے ہیں، درانی

آج نیوز - سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بیٹے کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے جنوبی پنجاب میں لسانی نفرت پھیلا رہے ہیں۔ رمضان میں صوبہ بہاولپور بحال نہ ہوا تو ستمبر سے عملی تحریک شروع ہو جائے گی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ نواز شریف اگر خود کو قائداعظم کا حقیقی پیروکار کہتے ہیں تو صوبہ بہاولپور کی بحالی میں کردار ادا کریں،یحیٰی خان کا پاکستان قبول نہیں۔ بہاولپور کی انیس سو پچپن سے پہلے والی حیثیت بحال کی جائے۔ محمد علی درانی نے صدر آصف زرداری سے اپیل کی کہ وزیراعظم کو جنوبی پنجاب میں لسانی نفرت پھیلانے سے روکیں۔محمد علی درانی نے کہا کہ انتظامی حکم کے ذریعے رمضان المبارک میں صوبہ بہاولپور بحال کیاجائے ورنہ ستمبر سے عملی تحریک چلائی جائے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے چیئرمین حافظ رشید اور سینیٹر ہمایوں مندوخیل نے بھی صوبہ بہاولپور کی بحالی کی حمایت کی اور کہاکہ قبائلستان سمیت دیگر صوبے بھی بننے چاہئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.