1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32
افغانستان: لشکر گاہ میں بم دھماکا، 10 پولیس اہلکار ہلاک
آج نیوز - افغان شہر لشکر گاہ میں خودکش حملے سے دس افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم دھماکا لشکر گاہ میں پولیس ہیڈ کواٹرز کے داخلی راستے پر ہوا۔ دھماکے سے کمپاوٴنڈ کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ملبے تلے افراد دبے ہیں یا نہیں۔ دھماکے میں دس افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں لشکرگاہ میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افغانستان میں بم دھماکے سے نیٹو فوجی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک فوجی کی قومیت نہیں بتائی گئی۔ رواں ماہ ہلاک غیر ملکی فوجیوں کی تعداد اڑتالیس ہوچکی ہے۔