1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32
سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندیاں امریکا کیلئے مخصوص نہیں، تہمینہ
آج نیوز - ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندیاں امریکا کیلئے مخصوص نہیں، قوائد کا مقصد سفارتکاروں کی سلامتی و تحفظ کویقینی بنانا ہے۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام تر معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ سفارتکاروں کی ملک میں نقل و حرکت پر موجود قواعد صرف سیکیورٹی کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے حکام نے امریکی سفارتخانے کو اعتماد میں لیا ہے۔