1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32
پاکستانی فوج بھارتی فوج کیخلاف جارحانہ عزائم رکھتی ہے، چدم برم
آج نیوز - بھارتی وزیرداخلہ پی کے چدم برم نے پاکستان مخالف روایتی الزام تراشی جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج بھارتی فوج کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتی ہے۔ نئی دلی سے جاری ایک بیان میں بھارت کے وزیرداخلہ چدم برم نے کہا ہے کہ مغربی سرحد سے فوج نہیں ہٹا سکتے،کیونکہ مغربی سرحد سے بھارت میں دہشت گرد داخل ہوتے ہیں۔ پاکستانی فوج بھارتی فوج کیلئے جارحانہ عزائم رکھتی ہے، بنگلہ دیش کی طرز کا دفاعی معاہدہ پاکستان کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔