تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32

رمضان المبارک کی آمد: عام استعمال کی اشیاء 15.5 فیصد مہنگی

آج نیوز - رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی عام استعمال کی اشیاء ساڑھے پندرہ فیصد مہنگی کردی گئیں۔ رواں ہفتے عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ساڑھے پندرہ فیصد اضافہ ہوا۔ پیاز کی قیمت بارہ فیصد اور ٹماٹر کی چھ فیصد بڑھ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اٹھائیس جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں پندرہ اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد اور گزشتہ ہفتے کی نسبت اعشاریہ تین چھ فیصد اضافہ ہوا۔ تین ہزار روپے ماہانہ آمدنی والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور اس کے لئے عام اشیاء سولہ اعشاریہ چھ فیصد مہنگی ہوگئیں، قیمتوں کے حساس اشاریئے میں شامل روزمرہ استعمال کی ترپن اشیاء میں سے تیئس کی قیمتوں میں اضافہ، سات میں کمی اور تیئس میں استحکام رہا۔ اس ہفتے پیاز، ٹماٹر، مرغی کا گوشت، آلو اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم لہسن، دال ماش، دال مسور اور کیلے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.