1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32
بااثر ٹھیکیداروں نے دریائے جہلم کا رخ تبدیل کردیا
آج نیوز - بااثر ٹھیکیداروں نے ذاتی مفاد کیلئے دریائے جہلم کا رخ تبدیل کردیا۔ دریا کے آگے غیر قانونی بند بنائے جانے سے درجنوں دیہات پانی سے محروم ہیں۔ منگلا ڈیم سے اینے والا پانی دریائے جہلم کے ذریعے سیکڑوں دیہات کو سیراب کرتا ہے۔ تاہم جہلم شہر کے قریب کلاڑاں کے مقام پر ریت اور پتھر فروخت کرنے والے مافیا نے دریا کے قدرتی بہاؤ کے ایگے بند تعمیر کردیا ہے، جس سے ایک طرف تو دریا کا رخ تبدیل ہوگیا تو دوسری جانب متعدد گاؤں پانی سے محروم بھی ہوگئے ہیں۔ قانون کی رو سے جان بوجھ کر دریا کا رخ موڑنا جرم ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دریا کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے زمین خشک ہوگئی ہے اور اب ٹھیکیدار غیر قانونی طور پر دریا سے ریت اور پتھر نکال رہے ہیں۔ جس کے باعث کھرالہ اور ملحقہ علاقوں میں ٹرکوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی ایمدورفت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے جوکہ سڑکوں کی تباہی اور متعدد حادثات کا سبب بن رہی ہے۔ غیر قانونی بند کی وجہ سے دریا کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے اور متعدد مقامات پر پانی جمع ہورہا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیز بارش ہوئی تو رکے ہوئے پانی سے علاقے میں خوفناک تباہی بھی پھیل سکتی ہے۔