تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32

لاہور: سستے رمضان بازار، انتظامیہ قیمتوں پر کنٹرول میں ناکام

آج نیوز - رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی لاہور میں رمضان سستے بازار لگا دیئے گئے ہیں۔ تاہم ضلعی انتظامیہ ان میں فروخت کی جانے والی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور کوالٹی برقرار رکھنے میں ناکام ہے۔ لاہور کے مختلف مقامات پر رمضان بازار کے ساتھ اتوار بازار بھی معمول کے مطابق لگائے گئے۔ تاہم ان بازاروں کی نگرانی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ذمے دار شخص نظر نہیں آیا۔ رمضان سستے بازاروں میں اوسط درجے کی کھجور دو سو روپے فی کلو بیچی جارہی ہے۔ ٹماٹر چھتیس سے اڑتالیس روپے، بھنڈی توری پچیس، کریلا تیس پیاز بیس، آلو تیس، شملہ مرچ ساٹھ، لہسن ایک سو روپے آڑو ستر اور آم ساٹھ روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ دس کلو آٹے کا تھیلا دو سو دس اور چینی اڑسٹھ روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ مختلف پکوانوں میں استعمال ہونے والے مصالحے پکوڑیاں اور مشروبات بھی رمضان بازاروں رکھے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.