تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خور و نوش پر رعایت کے انتظامات مکمل

آج نیوز - وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ماہ رمضان کے دوران عوام کو پچیس سے زائد اشیاء خور و نوش پر رعایت دینے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ لاہور میں رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے مختلف اسٹورز پر اسٹاک بھجوا دیا گیا ہے۔ رمضان کے دوران دال چنا اور بیسن ستتر روپے فی کلو سے دس روپے کم میں فروخت ہونگے۔ جبکہ مونگ کی دھلی دال ایک سو بتیس کے بجائے ایک سو بائیس، دھلی ماش ایک سو اڑتیس کے بجائے ایک سو اٹھائیس، سفید چنا ایک سو بیالیس کے بجائے ایک سو بتیس، ٹوٹا چاول اکیاون روپے فی کلو اور چوراسی سے کم ہو کر چوہتر روپے میں دستیاب ہونگے۔ سب سے زیادہ کمی یوٹیلیٹی آئل اور گھی کے نرخوں میں ہو گی جو ایک سو بیالیس روپے لیٹر سے کم ہو کر ایک سو اڑتالیس روپے میں دستیاب ہوں گے۔ ماہ صیام کے دوران برانڈڈ گھی کے پانچ کلو پیک کی قیمت نو سو تینتالیس روپے سے کم ہو کر آٹھ سو اڑسٹھ ہو گی۔ جبکہ یوٹلٹی کھجور پانچ سو گرام کا پیکیٹ ساٹھ کے بجائے پچپن روپے اور بیس کلو آٹے کا تھیلا پانچ سو چالیس کے بجائے چار سو پندرہ روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.