تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32

شام: فوجی ٹینکوں کی گولہ باری، 45 افراد ہلاک

آج نیوز - مزاحمت دبانے کیلئے شام کے فوجی ٹینک شہر حما میں داخل ہوگئے۔ گولہ باری سے پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ شام کے شہر حما میں حکومت مخالفین کو دبانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔ ٹینک شہر میں داخل ہوگئے ہیں اور مزاحمت دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ شہر کو چاروں اطراف سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گولہ باری سے ہلاک افراد کی تعداد پینتالیس ہوگئی۔ پچاس سے زائد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ اسپتالوں میں خون کی کمی کے سبب طبی عملے کو مشکلات درپیش ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق سڑکوں پر لاشیں پڑی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوجی حکمت عملی کے تحت شہر کو پانی اور بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.