تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32

چین: اغوا کاروں نے ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا، 7 افراد ہلاک

آج نیوز - چین میں چاقو بردار افراد نے ٹرک اغوا کرنے کے بعد اسے ہجوم پر چڑھا دیا۔ جس سے سات افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کاشغر میں دو چاقو برداروں نے ٹرک اغوا کیا اور وار کرکے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔ اس کے بعد چاقو بردار افراد نے ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا۔ حملے میں مزید چھ افراد ہلاک ہوئے۔ بائیس افراد زخمی ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک حملہ آور ہلاک ہوا اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ حملے کے مقاصد اب تک علم نہیں ہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.