تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32

شمالی جاپان: شدید بارش و سیلاب، 40 ہزار افراد بے گھر

آج نیوز - شمالی جاپان میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث چالیس ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔ شمالی جاپان کے علاقوں نگاٹا اور فوکو شیما میں دو دن موسلا دھار بارش کے بعد شہریوں کو سیلاب نے آ گھیرا ہے۔ مینامی یونوما شہر بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں بہتر گھنٹوں کے دوران پانچ سو باسٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور شہر کی گلیاں سیلاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ فوکویشما اور نگاٹا میں ایک شخص ہلاک اور پانچ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ریکارڈ توڑ بارش کے دوران مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں۔ جاپانی حکام نے مزید بارش کے پیش گوئی کے بعد متاثرہ علاقوں سے چالیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.