1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:33
معذور گالفر سلیم رضا برٹش ڈس ایبلڈ گولف اوپن میں حصہ لیں گے
آج نیوز - معذور گالفر سلیم رضا آئندہ ماہ ہونے والے برٹش ڈس ایبلڈ گولف اوپن میں اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس کے لئے وہ بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ پاکستان کے معذور گولفر سلیم رضا برٹش ڈس ایبلڈ گولف اوپن میں دوسری بار حصہ لیں گے، پچھلے برس انہوں نے گولف اوپن میں دسویں پوزیشن حاصل کی تھی۔اس بار ایونٹ کے لئے وہ رائل پام کلب میں بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں،جس میں بیس سے زائد ممالک کے سو گولفرز شریک ہوں گے۔ انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ فیڈریشن نے انہیں صرف گرین کوٹ دیا ہے۔ سلیم رضا کا کہنا تھا کہ وہ ایونٹ کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں، انکی کوشش ہو گی کہ وہ بہتر کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کریں۔ گولفر سلیم رضا چار اگست کو انگلینڈ جائیں گے، جہاں وہ ایک ہفتے کا کیمپ کرنے کے بعد انیس سے اکیس اگست تک لندن کے قریب ایسٹ سسکس کے گولف کورس میں ہونے والی گولف اوپن کھیلیں گے۔