تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:33

بینکنگ سیکٹر کے غیر فعال قرضے 589 ارب تک پہنچ گئے

آج نیوز - سال دو ہزار گیارہ کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ سیکٹر کے غیر فعال قرضے پانچ کھرب نواسی ارب روپے تک پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے افراط ذر کی وجہ سے صارفین کی قرضوں کی ادائیگی کے قوت ختم ہوتی جارہی ہے۔ ساتھ ہی بینکس بھی رسکی لونز سے بچنے کے لئے کنزیومر لونز کا دائرہ محدود کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بینکوں کی کریڈٹ گروتھ منفی تین فیصد ہوگئی ہے۔ جبکہ حکومتی قرضوں کی طلب بڑھنے اور پر کشش منافع کے باعث بینکس گورنمنٹ سکیورٹیز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دوسری جانب سال دو ہزار گیارہ میں جون تک بینکنگ سیکٹر اسپریڈ میں پچیس بیسز پوائنٹس اضافہ ہوا۔ اور یہ سات اعشاریہ آٹھ چھ فیصد تک پہنچ گیا۔ اس دوران بینکوں کے لینڈنگ ریٹ تیرہ اعشاریہ پانچ دو فیصد سے بڑھ کر تیرہ اعشاریہ سات آٹھ فیصد ہوگئے۔ ساتھ ہی ڈپازٹ ریٹ صفر اعشاریہ صفر ایک بیسز پوائنٹس کے معمولی اضافے سے پانچ اعشاریہ نو دو فیصد پر آگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.