تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:33

حب: ہوٹل میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

آج نیوز - بلوچستان کے علاقے حب میں بس اسٹاپ کے قریب ہوٹل میں دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔ سڑک کے کنارے قائم ہوٹل میں لوگ کھانا کھا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے ہوٹل میں دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے دس افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی نعیم کے نام سے شناخت کر لی گئی۔ حادثے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.