تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:33

کراچی:قتل و غارت گری جاری ،دس جا ں بحق

آج نیوز - کراچی میں آج بھی قتل و غارت اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دس افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔
امن کیلئے صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کا ڈنڈا ابھی تک نہ گھوم سکا اور نہ وہ شہر میں امن کے حوالے سے کوئی خواب دیکھ سکے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی کسی بڑے فائدے کا سبب نہیں بن سکی۔ شہر میں روزانہ تقریباً دس سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ آج بھی شرپسندوں کی کارروائیں جاری رہیں۔
سرجانی کے علاقے خدا کی بستی میں دو افراد کی بوری بند لاشیں ملیں ، جس کے بعد علاقے میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس میں دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ مشتعل افراد نے دو مکان ، تین دکانیں اور متعدد گاڑیاں نذر آتش کر دیں۔ پرتشدد واقعات کے بعد علاقے میں کاروبار مکمل طور پر بند ہوگیا۔ اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے دو افراد مار دیے گئے۔ لانڈھی اور لیاری میں بھی تین افراد قتل کردیے گئے۔ اردو بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔دوسری جانب بنارس پر نامعلوم ڈنڈا بردار افراد نے کوچ پر حملہ کردیا اور مسافروں کو ڈنڈے مار کر زخمی کردیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کے باعث کاروبار بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ پولیس کے مطابق گلشن معمار میں مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی مارا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.