1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34
کراچی:تحریک طالبان کے چار دہشتگرد گرفتار
آج نیوز - سی آئی ڈی نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرکے تحریک طالبان پاکستان کے چار مبینہ دہشت گرد گرفتارکر لیے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق سہراب گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سی آئی ڈی کے انسداد دہشت گردی سیل نے سہراب گوٹھ پرایک گھرمیں چھاپہ مار کر تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، دو ریپیٹر ، دو دستی بم اور پانچ پستول سمیت بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہواہے۔ چوہدری اسلم کے مطابق سی آئی ڈی کی ایک اور کارروائی میں ماڑی پور روڈ سے لیاری گینگ وار کے تین ارکان بھی گرفتارکرلیے ہیں۔