1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34
لیگ میسن کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ :پاکستانی اسٹار اعصام الحق فورتھ سیڈ میں
آج نیوز - پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اوران کے بھارتی پارٹنرروہن بھوپننا کولیگ میسن کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے فورتھ سیڈ رکھا گیا ہے۔واشنگٹن میں کھیلے جانیوالے ایک اعشاریہ ایک ملین ڈالرزانعامی مالیت کے ٹورنامنٹ کے ڈبلزایونٹ کیلئے اعصام الحق اورروہن بھوپننا کوفورتھ سیڈ رکھا گیا ہے۔ امریکہ کے برائن برادرزٹاپ سیڈ ہوں گے۔ یوایس اوپن کے فائنلسٹ اعصام اوربھوپننا پہلے راوٴنڈ میں بہاماس کے مارک نوئلز اوربیلجئیم کے ڑیویرمالیسی کی جوڑی کے مدمقابل آئیں گے۔ اعصام الحق ستمبرمیں سال کے چوتھے گرینڈ سلیم یوایس اوپن سے قبل کینیڈا کے شہرمونٹریال اورسنسناٹی میں ایٹی پی ماسٹرزسیریزکے دوٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔ اعصام ان ٹورنامنٹ کے ڈبلزاورمکسڈڈبلزایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔