1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34
انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرینگے ،عمران خان
آج نیوز - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں انکی جماعت بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی جس نے جواء لگانا ہے لگا دے، فائدہ ہی ہو گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کا نہیں، ایک مافیا کا راج ہے جن کے اثاثے بیرون ملک ہیں اور انکے ذرائع آمدن کسی کو معلوم نہیں۔ سپریم کورٹ نے اس مافیا پر ہاتھ ڈالا تو عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف چھ اگست کو عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پارلیمینٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دے گی۔عمران خان نے چودہ اگست سے عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آئیندہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی اگر کوئی جوا کھیلنا چاہتا ہے تو تحریک انصاف پر پیسہ لگا دے۔عمران خان نے کہا کہ اے پی ڈی ایم سے دھوکے کے بعد نواز شریف سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایماندار سیاستدانوں کے لئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔