تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34

شریف برادران عدلیہ اور پارلیمنٹ کا ٹکراؤ چاہتے ہیں،پرویز الہی

آج نیوز - سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف عدلیہ کا پارلیمنٹ سے تصادم چاہتے ہیں، دونوں بھائیوں کو جلد ایک بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے ہی سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔ منفی سیاست سے نہ کوئی لیڈر بنتا ہے اور نہ ہی عوامی مسائل حل ہوتے ہیں۔ شریف برادران کو جلد ایک بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ورغلانے اور گمراہ کرنے والوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔
چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک سنجیدہ قیادت کا پنجاب میں دور دور تک نام و نشان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کمزور کرنے کے لئے نواز لیگ نے پنجاب اسمبلی سے استعفعے دیئے تو خالی نششتوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔سینئر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتظامی لحاظ سے نئے صوبوں کا قیام حکومت کا مشن ہے، ہزارہ اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے سے متعلق جلد پیش رفت ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.