تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34

ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو لڑایا جا رہا ہے، نواز شریف

آج نیوز - مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ کرپشن چھپانے اور ذاتی مفادات کے لئے اداروں کو لڑایا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ کو حکومت عدلیہ محاذ ارائی میں ڈھال نہیں بننے دیں گے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک شدید بحران کا شکار ہے اور تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، مفادات کے حصول کیلئے کرپشن پر پردہ ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ صدر یا کسی فرد واحد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ سانحہ ایبٹ آباد پر پارلیمنٹ کے فیصلے کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی،حکومت اور عدلیہ کی محاذ آرائی میں پارلیمنٹ کو ڈھال نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم اس طرح نہیں چلتے،موجودہ حکمرانوں نے پہلے بھی پارلیمنٹ کے کسی فیصلے کو اہمیت نہیں دی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.