تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34

خیبر پختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں آج پہلا روزہ ہے

آج نیوز - خیبرپختونخواہ اور وفاق کے زیر انتظام بعض قبائلی علاقوں میں آج پہلا روزہ ہے۔ پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں گزشتہ رات مفتی شہاب الدین کی زیر صدارت علماء کے اجلاس میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اجلاس میں چاند کے حوالے سے پانچ مردوں اور ایک خاتون کی شہادت کے علاوہ مردان، میر علی ، اسپین ورسک اور حیات آباد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔ مفتی شہاب الدین کا کہنا ہے کہ شریعت میں تمام علاقوں میں ایک ہی دن روزہ کی پابندی نہیں ہے۔ صوبائی حکومت نے مسجد قاسم علی خان کے اعلان کو علماء کا اپنا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ہزارہ ڈویژن، ڈی آئی خان، ملاکنڈ ڈویژن اور کوہاٹ سمیت مختلف علاقوں میں آج روزہ نہیں ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.