1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34
بیشتر ممالک میں پہلا روزہ، مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور روشن
آج نیوز - سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یمن، مصر، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت بیشتر ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور روشن کردیا گیا۔ بیشتر مسلم ممالک میں رحمتوں اور برکتوں والے ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا۔ مسلمانوں نے اس مقصد کیلئے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور روشن کردیا گیا۔ متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، یمن میں بھی رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور سرحدی پٹی کے شہریوں نے پہلا روزہ رکھا۔ عراق میں رمضان المبارک کی مناسبت سے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ آسٹریلیا میں مقیم پانچ لاکھ سے زائد مسلمانوں نے بھی روزہ رکھا۔ فلپائن کے مسلمانوں کا بھی آج پہلا روزہ ہے۔