تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34

خیرپور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 10 سے زائد ٹینکرز جل گئے

آج نیوز - خیرپور کے علاقے کرم آباد میں نامعلوم افراد نے نیٹو ٹینکرز پر فائرنگ کر دی۔ دس سے زائد ٹینکرز جل گئے۔ پولیس کے مطابق رات ایک بجے کے قریب قومی شاہراہ پر بیس سے زائد افراد نے نیٹو ٹینکرز پر فائرنگ کردی۔ جس سے آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی سکھر اور خیرپور سے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور ریسکیو کام شروع کیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر چار ڈرائیورز بھی زخمی ہوئے۔ جنہیں سکھر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ سے قریب ہی واقع ہوٹل اور دکان کو نقصان بھی پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.