1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34
پاکستان میں اب بھی دہشتگرد موجود ہیں، مائک مولن
آج نیوز - امریکی فوج کے سربراہ مائک ملن نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے خاتمہ کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائک ملن نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈور مور کی فرمائش کی ہے۔ قندھار کے قریب امریکی فوجی اڈے پر خطاب کرتے ہوئے مائک مولن نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی بہت سے دہشت گرد موجود ہیں۔ پاکستان اب بھی بہت سے دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے۔ یہاں القاعدہ کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ القاعدہ ایسی تنظیم ہے جو زیادہ سے زیادہ امریکیوں کو ہلاک کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک جیسی تنظیموں کا گڑھ ہے اور کوئٹہ سے افغانستان آنے والے حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ مائک ملن نے بتایا کہ افغانستان اور امریکا کے درمیاں اسٹریٹیجک پارٹنر شپ پر بات چیت جاری ہے۔ اس طرح کے معاملات پر طویل بحث و مباحثہ ہوتا ہے اور کسی معاہدے تک پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے۔