1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34
بھارت: رنجن ماتھائی نے سیکریٹری خارجہ کا منصب سنبھال لیا
آج نیوز - رنجن ماتھائی نے بھارت کے نئے سیکریٹری خارجہ کا منصب سنبھال لیا۔ رنجن ماتھائی نے نروپما راؤ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیکریٹری خارجہ کا منصب سنبھالا ہے۔ منصب سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنجن ماتھائی نے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک خصوصا پاکستان کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں رنجن ماتھائی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔