1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، مزید 8 افراد قتل
آج نیوز - کراچی میں رات بارہ کے بعد مزید آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا۔ آج صبح پاک کالونی سے دو تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ ایک شخص کو شفیق کے نام سے شناخت کرلیا گیا۔ دوسرے کی شناخت نہیں ہو سکی۔ بلدیہ نمبر پانچ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس سے ساٹھ سالہ شمس الرحمان اور خاتون بادشاہ سلطانہ جاں بحق ہوگئی۔ گلستان جوہر میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ اسپتال منتقلی کے دوران تیس سالہ ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لانڈھی میں اشپیشل برانچ کے کانسٹبل محمد طارق کو قتل کر دیا گیا۔ کورنگی عوامی کالونی سے ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی ہے۔ مقتول کو تشدد کے بعد گلے میں پھندا لگا کر ہلاک کیا گیا۔ جب کہ لیاری کے میراں ناکہ کے قریب سے بھی ایک بوری بند لاش ملی ہے۔