1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:35
پنجاب: پانچ ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے بند
آج نیوز - پنجاب کے پانچ ریجنز میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز تین روز کیلئے بند کر دیئے گئے۔ لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال میں صنعتوں کیلئے گیس لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی۔ لاہور میں سوئی ناردرن کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پیر کی صبح چھ بجے سے لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور گوجرانوالہ ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار بندش کا ایغاز ہو گیا۔ ان ریجنز میں سی این جی کی سپلائی بدھ تین اگست کی شام چھ بجے بحال کی جائے گی۔ سی این جی اسٹیشنز مالکان نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو تین دن کیلئے فارغ کر دیا ہے۔ سوئی گیس حکام کے مطابق پنجاب کے تین ریجنز کے صارفین کی گیس بھی تین اگست کی صبح چھ بجے تک بند رہے گی۔ جس کے نتیجے میں چار ہزار سے زائد صنعتی یونٹس میں پیداوار بند ہو گئی ہے۔