تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:35

اینٹوں پر جی ایس ٹی کیخلاف بھٹے غیر معینہ مدت کیلئے بند

آج نیوز - اینٹوں پر سولہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے خلاف آج سے ملک بھر میں دس ہزار سے زائد بھٹے غیر معینہ مدت تک بند کر دیئے گئے ہیں۔ بھٹہ مالکان اور مزدوروں کی طرف سے سولہ فیصد جی ایس ٹی کے خلاف ایک ماہ سے احتجاج اور مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے حکومت کو یہ اقدام واپس لینے کیلئے اکتیس جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی جو کل ختم ہوگئی جس کے بعد مالکان نے آج سے ملک بھر کے بھٹہ خشت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔ اس سلسلے میں اینٹوں کی تیاری کیلئے جلائی جانے والے آگ بجھادی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس کے بعد ان کے پاس کام بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔ بھٹہ مالکان نے اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو دور دراز دیہات میں جا کر بھٹوں کا معائنہ کریں گی کہ کہیں ہڑتال کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف آج لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بورے والا، سیالکوٹ، گجرات سمیت دوسرے شہروں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.