تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:35

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قومی پرچم تیار

آج نیوز - پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قومی پرچم تیار کر لیا گیا ، چودہ اگست کو پشاور کے جناح پارک میں لہرایا جائے گا۔ کراچی میں مزار قائد پر مقامی فیبرک فیکٹری کے مالک شیخ نثاراحمد کا تیار کردہ قومی پرچم عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پرچم دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، شہریوں نے پاکستان کی اس کامیابی پر بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پرچم دنیا کا سب سے بڑا پرچم ہے۔اور اسے چودہ اگست کو پشاور کے جناح پارک میں لہرایا جائے گا۔ جس کے بعد پاکستان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک مرتبہ پھر درج کرلیا جائے گا۔ اس پرچم کی تیاری شیخ نثار احمد نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی خواہش پر کی ہے۔ اس سے قبل شیخ نثارنے دو ہزار چار میں قومی پرچم تیار کر کے امریکا کے طویل ترین پرچم کا ریکارڈ توڑا تھا۔ چودہ اگست کو پشاور میں لہرایا جانے والا پرچم سابقہ جھنڈے سے بھی بڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.