تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:35

ناٹنگھم ٹیسٹ: بیل کی سنچری، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

آج نیوز - این بیل کی شاندارسنچری کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں تین سوچوہتررنزکی برتری حاصل کرکے میچ پرگرفت مضبوط کرلی۔ ناٹنگھم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز کی خاص بات انگلش بیٹسمین این بیل کی شاندارسنچری تھی۔ بیل نے کیون پیٹرسن کے ہمراہ تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سوباسٹھ اورایوئن مورگن کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے ایک سو چار رنز جوڑکرانگلینڈ کی پوزیشن مضبوط کردی۔ پیٹرسن تریسٹھ اورمورگن ستررنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ بیل نے ٹیسٹ کیرئیر کی پندرہویں سنچری اسکورکرتے ہوئے ایک سو انسٹھ رنزکی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹ پر چار سو اکتالیس رنزبناکربھارت کیخلاف تین سوچوہتررنزکی برتری حاصل کرلی۔ میٹ پرائرچونسٹھ اورٹم بریسنن سینتالیس رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پروین کمار اور سری سانتھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.