تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:35

دھونی کی دریا دلی، این بیل کو بیٹنگ کا ایک اور موقع دیدیا

آج نیوز - بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندرسنگھ دھونی کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی بدولت انگلش بیٹسمین این بیل کو ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں رن آؤٹ ہونے کے باوجود دوبارہ بیٹنگ کا موقع مل گیا۔ بھارت اورانگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز چائے کے وقفے سے قبل آخری گیند پر ایوئن مورگن نے باؤنڈری کی طرف شاٹ کھیلا جہاں پروین کمارنے گیند کو فیلڈ کرتے ہوئے بالنگ اینڈ پرایشانت شرما کی طرف پھینکا۔ شرما نے گیند ملتے ہی بیلزاڑادیں جبکہ این بیل اس وقت کریزسے باہر تھے اور انہیں گمان تھا کہ امپائرزنے چائے کے وقفے کا اعلان کردیا ہے۔ بیل اس وقت ایک سوسینتیس کے انفرادی اسکورپربیٹنگ کررہے تھے۔ تھرڈ امپائربلی باؤڈن نے بھارت کی اپیل پربیل کورن آؤٹ قراردیدیا۔ چائے کے وقفے کے دوران انگلش کپتان اینڈریواسٹراس اورکوچ اینڈی فلاورنے بھارتی کپتان دھونی سے رن آؤٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی جس پربھارتی کپتان ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد اپیل سے دستبردارہوگئے اوربیل چائے کے وقفے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کیلئے آگئے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ نے بھارتی ٹیم کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے کرکٹ اسپرٹ کے مطابق قراردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.