1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:35
ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پہلے کراچی بیچ گیمزجیت لئے
آج نیوز - ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شاندار کارکردگی کے بعد پہلے کراچی بیچ گیمزجیت لئے۔ شہر قائد کے ساحل پرسندھ اپسورٹس بورڈ کے تحت ہونے والے بیچ گیمز میں کراچی کے چار ڈسٹرکٹ نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے مختلف کھیلوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرتے ہوئے جنرل ٹرافی حاصل کی۔ مظہر میم اور محمد علی پر مشتمل ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم نے والی بال میں نعمان علی اورڈسٹرکٹ ویسٹ کے اظہر خان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جوڈو اور جو جتسو کے ازاز بھی سینٹرل کے نام رہا۔ منی میراتھن مینز میں اکرم خان سب پر بازی لے گئے۔ منی میراتھن میں کرن خان نے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔ صوبائی مشیر کھیل کو ایونٹ کو سالانہ بنیادوں پر کرانے کا اعلان کیا۔ ایشین کراٹے چیمپیئن سعدی عباس کا کہنا تھا کہ ایسے ایونت ہی پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی دریافت میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ساحل پرکھیلوں کے مقابلے شہرقائد میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ جس سے کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ سمندر کی تفریح بھی میسر آتی ہے۔