تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:35

سیرینا ولیمزنے اسٹینفورڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

آج نیوز - سابق عالمی نمبرایک اورکم بیک کوئن امریکا کی سیرینا ولیمزنے اسٹینفورڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں مارین بارتولی کو شکست دیکرگزشتہ ایک سال کے دوران پہلا ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کیلیفورنیا میں کھیلے جانیوالے فائنل میں سیرینا نے پہلے سیٹ میں چار دو سے خسارے میں جانے کے باوجود فرنچ کھلاڑی کیخلاف سات پانچ اورچھ ایک سے فتح حاصل کی۔ تیرہ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئین سیرینا دوہزارآٹھ کے یو ایس اوپن کے بعد اپنے ملک میں پہلا ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.