تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47

درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں 3 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

آج نیوز - درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں تین ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ۔ فرنس آئل کی قیمت بہتر ہزار ایک سو سترہ روپے فی ٹن تک پہنچ گئی۔ پی ایس او کے مطابق درآمدی فرنس آئل کی قیمت دوہزار نو سو ستانوے روپے اضافے سے بہتر ہزار نو سو ستانوے روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاک ریفانئری اور نیشنل ریفانئری نے مقامی فرنس کی قیمت میں دوہزار پانچ سو چھپن روپے اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد فی ٹن فرنس آئل کی قیمت بڑھ کر بہتر ہزاربیالیس روپے پر پہنچ گئی ہے۔ پارکو نے بھی فرنس آئل کی قیمت دوہزارسات سو تیرہ روپے بڑھاکر چہئتر ہزار دو سو اڑسٹھ روپے فی ٹن کر دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئی پی پیز نے موجودہ قیمت پرمہنگا فرنیس آئل خریدا تو مہنگائی میں بھی مزید اضافے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.