1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:41
جنوبی وزیرستان: ڈرون حملے میں 4افراد ہلاک
اے آر وائی - وانا: جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان کے مغربی علاقے نارگسی میں امریکی جاسوس طیارے نے گاڑیوں پر دو میزائل فائر کیئے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ علاقے میں امریکی جاسو س طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔